اردو

urdu

By

Published : Apr 18, 2020, 3:36 PM IST

ETV Bharat / city

بدایوں: راشن کے لئے قطار میں کھڑی خاتون گر کر ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کنورگاؤں علاقے میں مفت راشن کے لئے قطار میں کھڑی ایک خاتون کی غش کھا کر گر نے سے موت ہوگئی۔

بدایوں: راشن کے لئے لائن میں کھڑی خاتون کی موت
بدایوں: راشن کے لئے لائن میں کھڑی خاتون کی موت

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سلارپور بلاک میں واقع پرہلاد پور گاؤں باشندہ میکو علی کی اہلیہ شمیمہ بانوں اپنے گاؤں سے چل کر کوٹے دار کی دوکان گئی تھیں۔

معاشی طور سے کمزور خاتون راشن لینے کے لئے تین گھنٹے لائن میں کھڑی رہیں۔ اس درمیان وہ غش کھا کر زمین پر گر گئی۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کمار پرشانت نے بتایا کہ سلارپور بلاک علاقے میں راشن کے لئے لائن میں لگی خاتون کی موت کی خبر ملی ہے۔

ضلع فوڈ سپلائی افسر کو فورا موقع پر بھیجا گیا تھا۔ موت کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی لیکن حرکت قلب بند ہونے سے موت کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔رپورٹ آنے کے بعد کنبے کی ہر ممکن مدد کی جائےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details