ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں تیز رفتار روڈویز بس کے پولیس کی گاڑی سے تصادم ہونے سے گاڑی میں سوار تین پولیس اہلکار شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں، لیکن تینوں پولیس اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے، جبکہ حادثے کے وقت روڈ ویز بس مسافروں سے خالی تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میرٹھ میں روڈویز بس اور پولیس گاڑی میں تصادم، تین پولیس زخمی
میرٹھ کے انچولی تھانہ علاقے کے قریب تیز رفتار مسافروں سے خالی روڈویز بس اور پولیس کی گاڑی کے درمیان تصادم سے تین پولیس اہلکار شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔
میرٹھ میں روڈویز بس اور پولیس گاڑی میں تصادم، تین پولیس زخمی
یہ حادثہ میرٹھ کے موانا شاہراہ کے انچولی تھانہ علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس نے روڈ ویز بس کو قبضے میں لے کر آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
روڈ ویز بس اور پولیس کی گاڑی کے درمیان تصادم کی شدت اتنی زیادہ تھی کی پولیس گاڑی مکمل طور سے برباد ہوگئی۔