اردو

urdu

میرٹھ: کورونا مریضوں کے لئے آیوش 64 دوائی کی تقسیم

By

Published : Jun 3, 2021, 10:58 PM IST

کورونا انفیکشن سے متاثر مریضوں کے لئے وزارت آیوش کی جانب سے آیوش 64 دوائی مہیا کرائی جا رہی ہے جوکہ کورونا مریضوں کی قوت مدافعت کو بڑھا کر ان کو جلد صحت یاب بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ میرٹھ کے شنکر آشرم میں بنائے گئے سینٹر پر یہ دوائی مفت دی جا رہی ہے۔

Distribution of AYUSH 64 medicine for Corona patients
میرٹھ: کورونا مریضوں کے لئے آیوش 64 دوائی کی تقسیم

ریاست اتر پردیش میں کورونا کی دوسری لہر سے اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے زیادہ متاثر والے شہروں میں وزارت آیوش کی جانب سے آیوش 64 دوائی مہیا کرائی جارہی ہے۔ ہوم آئسولیشن میں زیر علاج ان مریضوں کی تصدیق کر ان کو یہ دوائی مفت دستیاب کرائی جا رہی ہے۔

ویڈیو

میرٹھ کے شنکر آشرم میں وزارت آیوش کی جانب سے بنائے گئے سینٹر پر یہ دوائی کورونا مریضوں کے تیمارداروں کو مفت دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دوائی دوسری دوائیوں کے مجر اثرات کو ختم کرنے کے ساتھ کورونا مریض کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

آیوش 64 دوائی کی تقسیم

میرٹھ کورونا وبا سے متاثر ہونے والے شہروں میں سرفہرست رہا ہے۔ ایسے میں وزارت آیوش کی جانب سے کچھ ہی شہروں میں یہ دوائی مفت مہیا کرائی گئی ہے ایسے میں امید کی جا سکتی ہے کہ یہ دوائی کورونا مریضوں کے لئے سوغات ثابت ہوگی۔

آیوش 64 دوائی کی تقسیم

ABOUT THE AUTHOR

...view details