اردو

urdu

یوگی حکومت کا معاشی صلاح کار رکھنے کا فیصلہ

By

Published : Sep 5, 2020, 5:32 PM IST

اگلے پانچ سالوں میں ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے اترپردیش کی یوگی حکومت نے صلاح کار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Yogi government's decision to have an economic adviser
یوگی حکومت کا معاشی صلاح کار رکھنے کا فیصلہ

لکھنؤ: کابینہ نے جمعہ کی دیر رات منعقد ہوئی میٹنگ میں صلاح کار کے نامزدگی کی تجویز کو منظوری دی۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ملک کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے پانچ سال کا ہدف طے کیا تھا جس کے بعد یوگی حکومت نے اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے اترپردیش کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم کیا تھا۔


آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ اس ہدف کی حصولیابی کے لیے صلاح کار نامزدگی کی ذمہ داری چیف سکریٹری کی قیادت والی اعلی سطحی کمیٹی کو دی گئی ہے۔ کمیٹی رکویسٹ آف پرپوزل (آر پی ایف) تیار کرے گی اور آر پی ایف کی بنیاد پر ٹینڈر جاری کرے گی۔ بعد میں ڈپٹی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو آر پی ایف میں خواہش مند کمپنیوں سے بات چیت کرے گی۔ اس کمیٹی کی رپورٹ پر مین کمیٹی صلاح کار کے نامزدگی کا حتمی فیصلہ کرے گی۔


ذرائع نے یہاں بتایا کہ نامزد صلاح کار کے کام کی مدت پانچ سال کی ہوگی لیکن اسے ٹھیکہ لینے کے لئے اپنی تکنیکی رپورٹ پانچ مہینے کے اندر پیش کرنی ہوگی۔ آر ایف پی کے مطابق سبھی سرکاری محکموں کو نومنتخب صلاح کار کا تعاون حاصل ہوگا جس سے وہ ہدف کی حصولیابی کے بارے میں شفافیت کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details