اردو

urdu

By

Published : Mar 11, 2021, 10:18 PM IST

ETV Bharat / city

’بی جے پی کے ساتھ عوام نہیں بلکہ ای ڈی اور سی بی آئی‘

ضلع امروہہ کے قصبہ گجرولا میں سماج وادی پارٹی کے قومی نائب صدر کرن مایا نندا نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ عوام نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ صرف ای ڈی اور سی بی آئی ہے، جس کے ذریعہ کسان رہنماؤں کو ڈرانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

vice president of sp kiran maya nanda
سماج وادی پارٹی کے قومی نائب صدر کرن مایا نندا

ریاست اترپردیش، ضلع امروہہ کے قصبے گجرولا میں دہلی سے مراد آباد جاتے وقت سماجوادی پارٹی کے قومی نائب صدر کرن مایا نندا، یوجن سبھا کے قومی صدر وکاس یادو ، دہلی سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نثار خان کا سماج وادی کے کارکنان نے زبردست استقبال کیا۔

سماج وادی پارٹی کے قومی نائب صدر کرن مایا نندا

گجرولا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی نائب صدر کرن مایا نندا نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ عوام نہیں ہے، بلکہ ان کے ساتھ سی بی آئی، ای ڈی اور امبانی و اڈانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ کسان رہنماؤں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے، انھوں نے سماج وادی پارٹی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کرن مایا نندا نے کہا کہ اترپردیش میں جتنا ترقیاتی کام سماجوادی پارٹی کی حکومت میں ہوا ہے اتنا کسی حکومت میں نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details