اردو

urdu

Torch Procession in Barabanki: بارہ بنکی میں سویپ پروگرام کے تحت نکالا گیا مشعل جلوس

By

Published : Jan 11, 2022, 12:17 PM IST

اترپردیش کی بارہ بنکی ضلع انتظامیہ Barabanki District Administration نے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 کے پیش نظر عوام کو بیدار کرنے کے لئے سویپ پروگرام کے تحت مشعل جلوس نکالا۔

Barabanki District Administration
Barabanki District Administration

ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 کے اعلانات کے ساتھ ووٹنگ شرح میں اضافے کے لئے سویپ پروگرام کے تحت مختلف پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسی ضمن میں دوشنبے کی شب این سی سی کیڈیٹ کے ذریعہ مشعل جلوس نکالا گیا۔ یہ مشعل ایک ماہ تک چلتی رہے گی اور تمام پولنگ بوتھ پر جاکر عوام کو بیدار کرے گی کہ وہ 27 فروری کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔

ویڈیو دیکھیے۔
بارہ بنکی کی کلکٹریٹ Barabanki District Administration سے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ DM Barabanki Dr Adarsh Singh نے این سی کیڈییٹ کے ذریعہ نکالی جانے والی اس مشعل کو روانہ کیا۔

یہ مشعل کلکٹریٹ سے ایس پی دفتر Barabanki SP office، گنا دفتر پولیس لائین، چوراہے ہوتے ہوئے پولیس کے پولنگ بوتھ پر پہونچی۔ اس بعد یہ مشعل کمپنی باغ ہوتے ہوئے چھایا چوراہا پہونچی اور نگر پالیکا کے پولنگ بوتھ پر ختم ہوئی۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے کہا سویپ پروگرام کے تحت حق رائے دہندگان کو بیدار کرنے کے لئے کووڈ 19 کے پیش نظر اس مرتبہ بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد نہ کیے جائیں لیکن نمونے کے طور پر کچھ پروگرام ضرور کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

اسی کے پیش نظر یہ مشعل بھی نکالی گئی ہے۔ یہ مسلسل ایک ماہ روشن رہے گی اور این سی سی کیڈیٹ کے ذریعہ تمام بوتھ تک پہونچے گی، تاکہ ووٹنگ شرح کے طئے ٹارگیٹ کو حاصل کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details