اردو

urdu

By

Published : Nov 5, 2019, 8:46 PM IST

ETV Bharat / city

'حکومت جلد ہی ہمارے حق میں کوئی حکم نافذ کرے گی'

نشاد پارٹی کے قومی صدر سنجئے نشاد نے کہا کہ 'نشاد ذات کے افراد کو دیگر پسماندہ طبقوں کی فہرست میں ایک سازش کے تحت صرف اس لئے رکھاگیا کیوں کہ ان کی کوئی نمائندگی نہیں تھی'۔

حکومت جلد ہی ہمارے حق میں کوئی حکم نافذ کرے گی

این ڈی اے میں شامل نشاد پارٹی کے قومی صدر سنجئے نشاد نے تمام مذاہب کے پسماندہ طبقوں کے لئے آئین کے مطابق ریزرویشن دینے کی وکالت کی ہے۔

حکومت جلد ہی ہمارے حق میں کوئی حکم نافذ کرے گی

سنجئے نشاد مسلم حلال خوروں کو ملنے والے درج فہرست ذات کے ریزرویشن میں آرٹیکل 341 کے تحت لگی پابندی کو بھی ہٹانے کی وکالت کی ہے۔

بارہ بنکی میں نامہ نگاروں سے سے گفتگو کے دوران سنجئے نشاد نے کہا کہ 'نشاد ذات کے افراد کو دیگر پسماندہ طبقوں کی فہرست میں ایک سازش کے تحت صرف اس لئے رکھ دیا گیا کیوں کہ ان کی کوئی نمائندگی نہیں تھی'۔

انہوں نے بتایا کہ مچھوارے اور ان کی سب کاسٹ کو عدالت نے درج فہرست ذات میں رکھنے کا حکم دیا ہے، اس کے لئے ہم مرکزی حکومت سے رابطہ کر چکے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مرکزی حکومت جلد ہی ہمارے حق میں کوئی حکم نافذ کرے گی۔

مزید پڑھیں: ایودھیا فیصلہ: ’جیت کا جنونی جشن اور ہار کا ہنگامہ‘ سے پرہیز کریں

مسلم دلتوں کو ایس سی ایس ٹی ریزرویشن کے تحت ملنے والے فائدے پر آرٹکل 341 کے تحت لگی پابندی پر سنجئے نشاد نے کہا کہ سماجی اور معاشی طور پر پچھڑے جتنے بھی ذات اور مذاہب ہیں انہیں آئین کے تحت ملنے والے ریزرویشن کی وہ وکالت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details