اردو

urdu

By

Published : Nov 6, 2021, 1:45 AM IST

Updated : Nov 6, 2021, 6:29 AM IST

ETV Bharat / city

رامپور: صولت پبلک لائبریری کے صدر اور اراکین کی حلف برداری تقریب

رامپور کی صولت پبلک لائبریری کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ لائبریری کے نومنتخب صدر شوکت علی خان ایڈووکیٹ اور مجلس مشاورت کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب عمل میں آئی۔ حلف برداری تقریب کا آغاز تلاوت و ترجمہ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد معروف شاعر نعیم نجمی نے اپنی آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

حلف برداری تقریب
حلف برداری تقریب

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں تاریخی صولت پبلک لائبریری کے نومنتخب صدر اور مجلس مشاورت کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب عمل میں آئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کے طورپر مشہور شاعر، ادیب و نقاد اور سلطان پور کے سابق ضلع و سیشن جج تنویر وصفی نے لائبریری کے نومنتخب صدر سمیت تمام منتخبہ ارکان کو عہدے کی پاسداری کا حلف دلایا۔

رامپور:صولت پبلک لائبریری کے صدر اوراراکین کی حلف برداری تقریب
رامپور کی صولت پبلک لائبریری کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ لائبریری کے نومنتخب صدر شوکت علی خان ایڈووکیٹ اور مجلس مشاورت کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب عمل میں آئی۔ حلف برداری تقریب کا آغاز تلاوت و ترجمہ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد معروف شاعر نعیم نجمی نے اپنی آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ صولت پبلک لائبریری کے الیکشن آفیسر ماسٹر اسرار نے نومنتخب صدر اورارکان مجلس مشاورت کے ناموں کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے سلطان پور کے ضلع و سیشن جج تنویر وصفی نے صدر سمیت مجلس مشاورت کے اراکین کو عہدے کی پاسداری کا حلف دلایا۔ سب سے پہلے انہوں نے لائبریری کے نومنتخب صدر شوکت علی خان ایڈووکیٹ کو حلف دلایا۔ اس کے بعد مجلس مشاورت کے تمام منتخبہ اراکین کو مشترکہ طور پر حلف دلایا گیا۔


حلف برداری کے بعد نومنتخب صدر شوکت علی خان ایڈووکیٹ نے سکریٹری کی تقرری کے سوال کے جواب میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی لائبریری میں کئی اہم کام ہیں اس کے بعد صلاحیت کی بنیاد پر سکریٹری کا تقرر کیا جائے گا۔

وہیں مہمان خصوصی سابق جج سلطان پور تنویر وصفی نے لائبریری کے پرامن انتخاب پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

رامپور کی تاریخی لائبریری کی شان و شوکت بحال کرنے کا عزم: شوکت علی خان


حلف برداری تقریب کے انچارج مولانا اسلم جاوید قاسمی نے بھی تقریب سے خطاب اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 6:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details