اردو

urdu

وزیراعظم آج پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے

By

Published : Nov 16, 2021, 10:46 AM IST

Updated : Nov 16, 2021, 12:48 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی آج اتر پردیش کا دورہ کریں گے اور سلطان پور ضلع کے کرول کھیری میں تقریباً 1:30 بجے پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ وہ ایکسپریس وے پر تعمیر کی گئی 3.2 کلومیٹر لمبی ہوائی پٹی پر بھارتی فضائیہ کے ایئر شو کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

وزیراعظم آج پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم آج پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر 1:30 بجے سلطان پور ضلع کے کروال کھیری میں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کےلیے ریاست اترپردیش کا دورہ کریں گے۔

نریندر مودی سلطان پور ضلع میں ایکسپریس وے پر بنائی گئی 3.2 کلومیٹر طویل فضائی پٹی پر بھارتی فضائیہ کی طرف سے ایک ایئر شو کا بھی مشاہدہ کریں گے تاکہ ہنگامی صورت حال میں لڑاکا طیاروں کی لینڈنگ/ ٹیک آف کو ممکن بنایا جا سکے۔

پوروانچل ایکسپریس وے 341 کلومیٹر لمبا ہے اور لکھنؤ-سلطان پور روڈ (NH-731) پر لکھنؤ ضلع کے چودسرائے گاؤں سے شروع ہوتا ہے اور نیشنل ہائی وے 31 پر واقع حیدریہ گاؤ پر ختم ہوتا ہے جو یو پی۔بہار سرحد سے 18 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز ٹوئٹ کیا کہ ’کل کا دن اترپردیش کی ترقی کی رفتار کے لیے ایک خاص دن ہے، دوپہر 1:30 بجے پروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح ہوگا۔ یہ پروجیکٹ اپنے ساتھ یوپی کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے متعدد فوائد لائے گا‘۔

چھ لین چوڑے ایکسپریس وے کو مستقبل میں 8 لین تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ تقریباً 22,500 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والا پوروانچل ایکسپریس وے یقینی طور پر ریاست کے مشرقی حصے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ خاص طور پر لکھنؤ، بارہ بنکی، امیٹھی، ایودھیا، سلطان پور، امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ کے علاوہ ماؤ اور غازی پور کو بھی فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی غازی آباد کے ہندن ایئربیس سے اڑان بھرنے کے بعد ہرکولیس طیارے میں پوروانچل ایکسپریس وے پر اتریں گے۔ اس لینڈنگ کو دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قبائلیوں کو نظر انداز کرنے کے جرم کی ہر فورم میں بحث ضروری: مودی

ذرائع کے مطابق سکھوئی-30 MKI اور C-130J سپر ہرکولیس جیسے لڑاکا طیارے پی ایم مودی کی موجودگی میں یہاں اتریں گے۔ ان میں سے زیادہ تر لڑاکا طیارے 'ٹچ اینڈ گو' آپریشن کے تحت لینڈنگ کے فوراً بعد ٹیک آف کریں گے۔ تقریب کے لیے آس پاس کے کھیتوں کو صاف کر دیا گیا ہے۔ ایئر فورس کے کئی افسران پوروانچل ایکسپریس وے ایئر سٹرپ پر طے شدہ لینڈنگ کے لیے حتمی انتظامات میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Nov 16, 2021, 12:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details