اردو

urdu

رکن پارلیمان کی گمشدگی کے پوسٹر لگائے گئے

By

Published : Jun 1, 2020, 10:17 PM IST

سنہ 2019 میں ضلع بجنورسے رکن پارلیمان ملوک ناگر نے جیت حاصل کی تھی، تب سے لے کرآج تک انہوں نے بجنور کا رخ ہی نہیں کیا ہے۔ جس کے سبب ضلع کے عوام نے ان کی گمشدگی کے پوسٹر دیواروں پر چسپاں کیے ہیں۔

بی ایس پی رکن پارلیمان ملوک ناگر کے پوسٹرآویزاں
بی ایس پی رکن پارلیمان ملوک ناگر کے پوسٹرآویزاں

ریاست اترپردیش کی بجنور لوک سبھا سیٹ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمان ملوک نا گر کی تلاش میں کسی نامعلوم افراد نے 'گمشدہ کی تلاش' کے پوسٹر ہر گلی محلے کی دیواروں پر آویزاں کر دیے ہیں۔

بی ایس پی رکن پارلیمان ملوک ناگر کے پوسٹرآویزاں

آپ کو بتادیں کہ سنہ 2019 کے انتخابات میں بجنور سے کامیابی کے بعد رکن پارلیمان بجنور پلٹے ہی نہیں ہیں جس کے سبب بجنور کی عوام نے 'گم شدہ کی تلاش' کے اشتہار چسپاں کیے ہیں۔

ضلع بجنور کے گلی محلے کی دیواروں پر لگی اس پوسٹر پر لکھی عبارت کچھ اس طرح ہے کہ 'گمشدہ کی تلاش' ایم پی ملوک نگر بجنور اگر مل جائیں تو براہ کرم بجنور کی عوام کو مطلع کیا جائے۔

اس اشتہار کو کس نے لگایا یہ کسی کو معلوم نہیں ہے لیکن اس علاقے کے ایک مقامی رہائشی سے پوسٹر چسپاں کی حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی، تو انہوں نے بتایا کہ ملوک ناگر جب سے بجنور کے رکن پارلیامان بنے ہیں تب سے اب تک وہ بجنور نہیں آئے اور نہ ہی بجنور کی ترقی ہوئی اور نہ ترقی کے بارے میں انہوں نے سوچا۔

بجنور کی عوام نے گمشدگی کے پوسٹر چسپاں کئے ہیں یہ قابل ذکر بات ہے کہ سنہ 2019 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر ملوک ناگر نے بجنور لوک سبھا سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details