پرتاپ گڑھ:پیس پارٹی ملک میں پسماندہ و اقلیتی طبقات کے آئینی حقوق کی بازیابی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بنیاد پر ملک کے بھائی چارہ کو مستحکم و مضبوط بنانے کے لئے روز اول سے ہی اپنے اصولوں پر کاربند ہے، لیکن ملک و صوبے میں فرقہ پرست پارٹی ملک کے بنیادی ڈھانچہ کو کمزور کرنے کی سازش پر تلی ہوئی ہے اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے لئے نت نئے طریقے اپنا رہی ہے۔ پیس پارٹی ''سماجک پریورتن سنیکت مورچہ'' کے ساتھ محروم و اقلیتی طبقات کو انصاف دلانے و جمہوریت و آئین کو بچانے کے لئے انتخابی میدان میں ہے۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا Deputy President Petas Party Dar Abdur Rashid۔
ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ پیس پارٹی نے سنیکت مورچہ کے ساتھ مل کر صوبے کی سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارا ہے۔ مورچہ کو عوام کی ہر مقام پر حمایت مل رہی ہے، لہٰذا سیکولر، محروم و اقلیتی طبقات کو چاہیے کہ وہ جمہوریت و آئین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سنیکت مورچہ کے امیدواروں کی حمایت کر کے انصاف و ترقی کی راہ ہموار کریں۔ Peace Party Appeals for Support of Samyukt Morcha۔
بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب مہنگائی و بے روزگاری عروج پہ ہے۔ عام شخص پریشان ہے، بی جے پی اب انتخابات میں اپنی کھسکتی زمین کو دیکھ کو بوکھلا گئی ہے، وہ فرقہ وارانہ کارڈ کھیل کر اکثریت کے مذہبی جذبات کو بھڑکا رہی ہیں تاکہ جذبات میں آکر اکثریت ان کی حمایت کر دے، لیکن عوام بی بے پی اقتدار سے اتنی پریشان عاجز آچکی ہے کہ کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ادھر مبینہ سیکولر پارٹیایوں کے حالات یہ ہیں کہ وہ بی جے پی سے اس قدر دہشت زدہ ہیں کہ جس کے سہارے وہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہی ہیں، اسی اقلیتی طبقات خصوصی طور سے مسلمانوں کا نام لینا پسند نہیں کر رہی ہیں۔
یہ پڑھیں: