حادثہ اس وقت پیش آیا جب صبح تقریبا گیارہ بجے فیروزآباد سے مسافروں کو لے کر آ رہے ٹیمپو کو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماردی اور پھر اسی پر پلٹ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے افراد نے اکٹھا ہوکر راحت رسان کا کام شروع کیا۔ ٹرک کے نیچے سے 4 افراد کو نکالا گیا ہے جن کی موت واقع ہوچکی ہے۔ مہلوکین کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
فیروزآباد: خوفناک سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت - ٹیمپو اور ٹرک میں تصادم
اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے نارکھی تھانہ علاقے کے کوٹہ گاؤں کے نزدیک جمعرات کی صبح سیمنٹ سے لدا ایک ٹرک مسافروں سے بھرے ٹیمپوں پر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ٹیمپو سوار مسافروں کے ٹرک کے نیچے دب جانے سے 4 افراد کی موت ہوگئی ۔

فیروزآباد: خوفناک سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت
چشم دیدوں کے مطابق آٹو کو ٹکر مارنے کی بعد ٹرک بے قابو ہوکر اسی پر پلٹ گیا۔ موقع پر پہنچے افراد نے ایک کرین کو منگا کر آٹو پر پلٹے ڈمپر کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملنے پر دوسری کرین منگائی گئی۔ کافی مشقت کے بعد آٹو میں پھنسے افراد کو باہر نکالا جاسکا۔خبر لکھے جانے تک راحت رسانی کا کام جاری ہے اور مزید افراد کا ٹرک کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آٹو میں کل 10افراد سوار تھے۔