اردو

urdu

By

Published : Mar 13, 2022, 2:30 PM IST

ETV Bharat / city

Big Stir Over Double Murder: اعظم گڑھ میں دوہرے قتل سے ہلچل

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ آریہ نے اتوار کو کہا کہ گوائی گاؤں باشندہ لیلاوتی (50) اور اس کی نواسی آنچل (12) گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ آج صبح کافی دیر تک جب باہر نہیں آئے تو آس پاس کے لوگوں نے دروازہ کھول کر دیکھا تو دونوں کی لہولہان لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔ لیلاوتی کے والد اوما شنکر گپتا بہار میں نوکری کرتے ہیں جب کہ آنچل کی ماں اپنے سسرال میں رہتی ہے۔ Double Murder in Azamgarh Created a stir

قتل
قتل

اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے دیدار گنج میں ایک بزرگ خاتون اور اس کی نواسی کے قتل سے آس پاس کے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ Double Murder in Azamgarh Created a stir

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ آریہ نے اتوار کو کہا کہ گوائی گاؤں باشندہ لیلاوتی(50)اور اس کی نواسی آنچل(12)گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ آج صبح کافی دیر تک جب باہر نہیں آئے تو آس پاس کے لوگوں نے دروازہ کھل کر دیکھا تو دونوں کی لہو لہان لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔ لیلاوی کے والد اوما شنکر گپتا بہار میں نوکری کرتے ہیں جبکہ آنچل کی ماں اپنے سسرال میں رہتی ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ آنچل اور لیلاوتی شام کو اپنے گھر کو باہر دکھائی دی تھی۔لیکن صبح جب کافی دیر تک قرض گھر کے باہر نہیں دکھائی دئیے۔ تو آس پاس کے لوگ گھرمیں گئے اور دیکھا تو آنچل اور لیلاوتی دونوں کا قتل کیا گیا تھا۔

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کے بعد موقع پر اعظم گڑھ ڈویژن کے ڈی آئی جی اکھلیش کمار، ایس پی انوراگ آریہ بھی پہنچ گئے۔ پوری واردات کا جائزہ لیا اور واقعہ میں کسی قریبی کے ملوث ہونے کے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے جلد ہی انکشاف کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاگ اسکواڈ ٹیم، فورنسک ٹیم اور چار تھانوں کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ایس او جی اور سرویلانس ٹیم بھی جانچ میں مشغول ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details