اردو

urdu

By

Published : Mar 23, 2021, 10:28 PM IST

ETV Bharat / city

اسد الدین اویسی کا مرشدآباد میں انتخابی جلسہ

ایم آئی ایم کے رہنما عمران سولنکی کے مطابق آئندہ 27 مارچ کو ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی بنگال آ رہے ہیں اور مرشدآباد کے ساگر دیگھی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے اور اسی دن امیدواروں کے حوالے سے اعلانات کریں گے۔

owaisi will address rally in murshidabad on 27th march
اسد الدین اویسی کا مرشدآباد میں انتخابی جلسہ

آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کا مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے سلسلے ابھی تک تذبذب برقرار ہے۔ مختلف مراحل کے لیے پرچہ نامزدگی بھی شروع ہو چکی ہے۔ ایم آئی ایم نے اب تک واضح نہیں کیا ہے کہ پارٹی کتنے اور کن سیٹوں پر اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔ ایم آئی ایم کے سربراہ آئندہ 27 مارچ کو مرشدآباد کے ساگر دیگھی میں انتخابی جلسہ کریں گے۔ اس دوران اسمبلی انتخابات کے تعلق سے اعلانات متوقع ہے۔


ایم آئی ایم نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں عباس صدیقی کے ساتھ انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عباس صدیقی کے بایاں محاذ کے ساتھ اتحاد کے بعد ایم آئی ایم بنگال کی سیاست میں آغاز ہی میں لڑکھڑا گئی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ایم آئی ایم بنگال اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ لیکن ایم آئی ایم نے اب بنگال اسمبلی انتخابات میں تن تنہا ہی مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرچہ ایم آئی ایم کی طرف سے ابھی تک باضابطہ طور پر اعلان نہیں لیا گیا ہے کہ کتنے سیٹوں پر ان کے امیدوار مقابلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم آئی ایم کی نظر مسلم اکثریتی ضلع مرشدآباد کے سیٹوں پر ہے۔ آئندہ 27 مارچ کو مرشدآباد کے ساگر دیگھی میں ہی ایم ائی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جلسے میں اسدالدین اویسی مرشدآباد کے 13 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے۔


ایم آئی ایم کے رہنما عمران سولنکی نے کے مطابق آئندہ 27 مارچ کو ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی بنگال آ رہے ہیں اور مرشدآباد کے ساگر دیگھی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے اور اسی دن امیدواروں کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details