مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران بی جے پی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی آواز ہے۔ اس آڈیو میں ممتا بنرجی بی جے پی کے ایک لیڈر سے فون پر بات کر رہی ہیں اور ان سے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے اور سیٹ جیتنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
ممتا بنرجی بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ادھیکاری نندی گرام تحریک کے دوران ممتا بنرجی کے ساتھ تھے اور سنہ 2011 میں ترنمول کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لیے پیش پیش تھے۔
بی جے پی کا ایک وفد کیلاش وجے ورگیہ کی قیادت میں ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے شکایت کی ہے کہ ممتا بنرجی اپنے عہدہ کا غلط فائدہ اٹھارہی ہیں اور لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی بات کر رہی ہیں۔
ترنمول کانگریس نے آڈیو کی معتبریت پر ہی سوال کھڑا کیا ہے۔ تاہم ترنمو ل کانگریس نے کہا کہ پریلے پال ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر ہیں جو حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ اگر ممتا بنرجی نے ان سے رابطہ کیا ہے تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔
پال ادھیکاری خاندان کے قریبی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ممتا بنرجی نے انہیں ذاتی طور پر فون کیا تھا کہ وہ نندی گرام سیٹ جیتنے میں مدد کرے۔