اردو

urdu

By

Published : Nov 22, 2019, 10:41 PM IST

ETV Bharat / city

کیرالہ: مرادو فلیٹ مالکان کی نظرثانی کی عرضی پر سپریم کورٹ راضی

جسٹس ارون کمار مشرا کی صدارت والی بنچ نے فلیٹ مالکان کی نظرثانی کی عرضی پر کھلی عدالت میں سماعت کی درخواست تسلیم کرلی ہے۔

نظرثانی کی عرضی پر سپریم کورٹ راضی

سپریم کورٹ نے کوچی کے مرادو میں واقع فلیٹ مالکان کی نظر ثانی کی عرضی پر کھلی عدالت میں سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

جسٹس ارون کمار مشرا کی صدارت والی بنچ نے فلیٹ مالکان کی نظرثانی کی عرضی پر کھلی عدالت میں سماعت کی درخواست تسلیم کرلی ہے۔

کیرالہ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ 61.5کروڑ میں سے 27کروڑ روپے معاوضہ فلیٹ مالکان کو دے دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ بقیہ رقم بھی ادا کی جائے۔

سپریم کورٹ نے کوچی کے مرادو میں واقع فلیٹ مالکان کو عبوری معاوضہ کے طور پر 25 لاکھ روپے دینے کا گذشتہ 27ستمبر کو کیرلاحکومت کو حکم دیا۔ بنچ نے کہا کہ یہ رقم بلڈروں سے وصول کی جائے گی۔ یہ فلیٹ سی آر زیڈ کو بالائے طاق رکھ کر بنائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:شوہر کے ظلم و ستم سے عاجز خاتون کی فریاد

عدالت نے کہا تھا کہ معاوضہ کا اندازہ ریٹائرڈ جج اور تکنیکی ماہرین کی کمیٹی لگائے گی۔ مرادو فلیٹوں کو 120دنوں میں منہدم کرنے کے لئے ریاست کے چیف سکریٹری کی طرف سے تیار کردہ منصوبے پر عمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details