اردو

urdu

کانپور: ڈاکٹر کے بیٹے نے خودکشی کرنے کی کوشش کی

By

Published : Feb 21, 2020, 4:55 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:50 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ایک ڈاکٹر کے بیٹے نے کلینک میں خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ متاثر کی حالت نازک ہے۔ اسے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

خودکشی کرنے کی کوشش کی
خودکشی کرنے کی کوشش کی

ذاتی پریشانی اور معاشی تنگی سے عاجز آکر ایک ڈاکٹر کے بیٹے نے خودکشی کرنے کی نیت سے خود کی کلینک میں اپنے آپ کو آگ کے حوالے کر دیا۔ خلوص کے لوگوں نے کسی طرح سے ڈاکٹر کے بیٹے کو بچا کر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ خودکشی کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

خودکشی کرنے کی کوشش کی

واقعہ کانپور کے تھانہ ریل بازار علاقے کے میرپور کینٹ میں ایک غیر رجسٹر دوا کھانے کا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر کا یہ بیٹا جو خود اس کلینک میں پریکٹس کرتا تھا۔ ان دنوں معاشی تنگی سے جوجھ رہا تھا۔ اپنی ذاتی پریشانیوں سے عاجز آکر آج اس نے کلینک میں ہی خودکشی کرنے کی نیت سے خود کو آگ کے حوالے کر دیا لیکن جیسے ہی آگ لگی یہ ڈاکٹر تیزی سے کلینک سے باہر بھاگتا ہوا نکل آیا، آگ کی لپٹوں کو دیکھ کر علاقائی لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے کسی طرح آگ پر قابو پا لیا۔

آگ بجھانے کے بعد اسے نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت بے حد نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی ڈاکٹر کا بیان نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی متاثر مریض کا بیان ہوا ہے۔ اس لیے ابھی وجوہات صاف صاف ظاہر نہیں ہے۔

سندیپ کمار نام کے یہ ڈاکٹر ہومیو پیتھک کی کلینک چلاتے ہیں، لیکن ان دنو ں ان کی پریکٹس کمزور ہونے کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار تھے جس کے چلتے آج انہوں نے اپنی زندگی کو ختم کر لینے کی غرض سے خودکشی کرنے کا قدم اٹھایا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details