ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے رجسٹرڈ ہسپتالوں میں ایک نوڈل اورایک اسسٹنٹ نوڈل افسر کو نامزد کرنے ضلع انتظامیہ نے احکام جاری کیے۔
ریاست کرناٹک گلبرگہ ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت گلبرگہ شہر کے رجسٹرڈ دس اسپتالوں کے لیے ایک نوڈل آفیسر اورایک اسسٹنٹ نوڈل آفیسر کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ شرت بی نے احکام جاری کئے ہیں۔