اردو

urdu

Two Hundred Years Of Urdu Journalism: گلبرگہ میں اردو صحافت کی صد سالہ تقریب نہیں منانا افسوسناک، عزیز اللہ

By

Published : Apr 9, 2022, 7:17 PM IST

اردو صحافت نے اپنے ماضی کے سنہرے دو سو سال 23 مارچ کو پورا کر لیے۔ اردو زبان اپنی ابتداء سے ہی ملک کی ترقی اور انگریزوں کے خلاف علم بغاوت کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ دو سو سال مکمل ہونے پر ملک کے تقریباً ہر شہر میں جشن اردو منایا گیا لیکن اردو تہذہب کے شہر گلبرگہ میں اس موقع پر کوئی تقریب منعقد نہیں ہونے سے یہاں کے اردوداں طبقے میں مایوسی ہے۔ سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ اردو کا جشن نہیں منانا گلبرگہ شہر کے لئے افسوسناک بات ہے۔ Azizullah Sarsamt on Two Hundred Years of Urdu Journalism۔

Azizullah
Azizullah

گلبرگہ: اردو صحافت کے 200 سال مکمل ہو نے پر ملک بھر میں اردو تنظیمیں اور محبان اردو دانوں کی جانب سے 27 مارچ کو جشن منایا جاتا ہے لیکن ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں اردو صحافت کا سالہ جشن کسی انجمن ادارہ یا کسی ملی، دینی تنظیم، سیاسی، ادبی اور خانقاہی شخصیات کو اردو صحافت کے 200 سالہ جشن کا اہتمام کرنے کی توفیق نہیں ہوئی اور نہ ہی اردو کے صحافیوں کو مبارکباد دی گئی۔ گلبرگہ کے سینیر صحافی عزیز اللہ سرمست نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ It is unfortunate not to celebrate the centenary of Urdu journalism in Gulbarga۔

ویڈیو دیکھیے۔

انہوں نے کہا کہ گلبرگہ علم‌ و ادب کا شہر ہے۔ یہاں پر اردو شعراء اور اردو کے کئی تنظمیں موجود ہیں لیکن یہاں پر اردو صحافت کا 200 سالہ جشن کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ ملک میں جس طرح مسلم‌ مجاہدوں کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اسی طرح اردو صحافت کی خدمات کو بھی نظر انداز کر نے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ اس کے ذمہ دار اہم خود اردو تنظمیں اور اردو دان ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس لئے محبان اردو دانوں کو اپنی زبان اردو صحافتی خدماتِ کو یاد کر تے ہوئے اردو صحافت کا 200 سالہ جشن کا اہتمام کرتے ہوئے خدمات گزار اردو صحافت کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کرنا یہ اردو تنظمیں کی ذمہ داری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details