اردو

urdu

By

Published : May 28, 2019, 5:53 PM IST

ETV Bharat / city

جموں میں ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج

جموں کے پریس کلب میں ’’اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن‘‘ (SRTC) کے سبکدوش ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔

جموں میں ایس آر ٹی سی ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کسی بھی طرح کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔

انکے مطابق پے کمیشن اور دیگر مراعات جن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا ان کا نفاذ نہ ہونے اور وقت پر پینشن نہ ملنے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں میں ایس آر ٹی سی ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج

ریٹائرڈ ملازمین یونین صدر راجیو یادو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں اپنا حق ابھی تک نہیں دیا گیا، ہم سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ ریٹائرڈ ملازمین سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details