اردو

urdu

By

Published : Oct 4, 2021, 10:26 PM IST

ETV Bharat / city

راجوری۔ تھانہ منڈی میں سڑک کی مرمت ضروری

سڑک کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے راجوری۔ تھانہ منڈی سڑک پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راجوری۔ تھانہ منڈی سڑک کی مرمت ضروری
راجوری۔ تھانہ منڈی سڑک کی مرمت ضروری

جموں وکشمیر کے راجوری۔ سورنکوٹ ڈبل لائن سڑک کی تعمیر کا کام چند ماہ قبل ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے سنگ بنیاد رکھ کر شروع کیا تھا۔ راجوری۔ سورنکوٹ ڈبل لائن سڑک کا کانٹرکٹ دھرم راج کمپنی نے لیا ہے۔

راجوری۔ تھانہ منڈی سڑک کی مرمت ضروری

وہیں ایک طرف مقامی لوگوں میں خوشی نظر آرہی ہے کہ بہت عرصہ کی رکی پڑی مانگ پوری ہوئی ہے، جبکہ کچھ لوگ انتظامیہ سے تھوڑے ناخوش بھی ہیں۔

حالانکہ سڑک کا تعمیری کام اچھی طرح چل رہا ہے مگر سڑک کی مرمت نہیں ہو رہی، جس کی وجہ سے راجوری۔ تھانہ منڈی سڑک پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر اتنے بڑے بڑے گڑھے ہو گئے ہیں کہ اس پر گاڑی تو چلانا دور کی بات ہے پیدل چلنا مشکل ہوگیا ہے، لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس کی مرمت بھی کی جائے تاکہ مسافروں کو بھی آسانی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ: پانچ برسوں سے عوام پُل کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے منتظر

لوگوں نے امید جتائی ہے کہ ڈپٹی کمشنر راجوری کی زیر نگرانی میں جو سڑک زیرتعمیر ہے وہ بہت جلد مکمل ہو جائے گی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details