اردو

urdu

' جموں و کشمیر نے وزیر اعظم کے مشن میں شمولیت اختیار کر لی'

By

Published : Jun 27, 2021, 12:15 AM IST

Updated : Jun 27, 2021, 12:39 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 'میگا کوئنٹل صلاحیت والے بیج پروسسنگ پلانٹ' کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے تحت بھارت میں کسانوں کی دوگنی آمدنی کرنے کا منصوبہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سات سالوں سے شروع کی گئی اسکیمیں جیسے کسان بیما یوجنا، پی ایم کسان سمن نیدھی ، سوئلی ہیلتھ کئیر کے ذریعہ کسانوں کو فائدہ مل رہا ہے۔

Jitendra Singh
Jitendra Singh

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ میں میگا کوئنٹل صلاحیت والے بیج پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے تحت بھارت میں کسانوں کی دوگنی آمدنی کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزارت عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی وزیر نے عوام کو 16 لاکھ بیجوں کی پیداوار اور 24 لاکھ بیجوں کی پروسیسنگ کی گنجائش والے میگا کوئنٹل صلاحیت والے بیج پروسیسنگ پلانٹ کو عوام کے لئے وقف کیا۔

Jitendra Singh

اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ "آج کا دن تاریخی دن ہے، آج جموں و کشمیر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے تحت بھارت میں کسانوں کی دوگنی آمدنی کرنے کا منصوبہ ہے۔"

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں کٹھوعہ نے بھارت کے قومی نقشہ پر متعدد مرتبہ اپنی موجودگی کا مظاہرہ کیا ہے اور گزشتہ تین چار سالوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام "مان کی بات" میں بھی حوالہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو بھارت کے کسی بھی ضلع کے لئے ایک منفرد اور امتیازی مقام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا سیڈ پروسیسنگ پلانٹ نہ صرف ضلع کٹھوعہ بلکہ جموں و کشمیر اور دیگر علاقوں میں بھی فراہم کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سات سالوں سے شروع کی گئی اسکیمیں جیسے کسان بیما یوجنا، پی ایم کسان سمن نیدھی، سوئلی ہیلتھ کئیر کے ذریعہ کسانوں کو وہ فائدہ حاصل ہورہا ہے، جو گزشتہ 70 برسوں میں نہیں مل سکا ہے۔

Last Updated : Jun 27, 2021, 12:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details