اردو

urdu

By

Published : Aug 15, 2021, 10:37 PM IST

ETV Bharat / city

راجوری کے مختلف مقامات پر یومِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام

ملک بھر میں آزادی کی تقریبات پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، وہیں ضلع راجوری کی مختلف سب ڈویژن، تحصیل، نیابت وپنچایتوں میں تیز بارش میں بھیگ کر لوگوں نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ گایا گیا۔

راجوری کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام
راجوری کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام

ضلع راجوری میں سب سےبڑی تقریب پولیس لائن راجوری میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین میونسپل کمیٹی راجوری نسیم لیاقت اور چیئرمین میونسپل کمیٹی تھانہ منڈی شکیل احمد میر نے پرچم کشائی کی، پریڈ کےساتھ دیگر کلچرل پروگرام بھی کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کرایا گیا۔

راجوری کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام

تقریب کے مہمان خصوصی نے اس دن کی مناسبت سے یوم آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور عوام الناس کو آزادی کی مبارک باد پیش کیں۔

تقریب میں حصہ لینے والےتمام بچوں کو ان کی اچھی کارکردگی پر انعامات سےبھی نوازہ گیا اور مختلف محکموں کے ان ملازمین کوبھی سرٹیفٹیکٹ دیےگئے جہنوں نےکارونا وبا کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی جمہوریت مضبوط ترین: صدر جمہوریہ

مہمان خصوصی نے ان تمام لوگوں کاشکریہ اداکیا، جنہوں نے موسم خراب ہونے کے باوجود تقریب میں حصہ لےکر اس دن کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details