اردو

urdu

Statement of arrested intruder آرمی پر حملہ کرنے آیا تھا گرفتار زخمی درانداز کا بیان

By

Published : Aug 25, 2022, 8:53 AM IST

راجوری میں گرفتار کردہ زخمی درانداز نے بیان دیا ہے کہ وہ آرمی پر حملہ کرنے آیا تھا۔ درانداز کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ فوج کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ injured Militant About infiltration

injured militent
injured militent

راجوری:سرحدی ضلع راجوری کے لام سیکٹر میں جہاں ایک طرف ہندوستان آرمی نے دو عسکریت پسندوں کو مار گرایا وہیں تیسرے کو زخمی حالت میں دو روز قبل پکڑلیا تھا جس کے بعد زخمی عسکریت پسند کا فوج کے ایک اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ تبرک حسین جو کہ سبزکوٹ ضلع کوٹلی پاکستان کا رہنے والا ہے اس وقت آرمی ہسپتال راجوری میں زیر علاج ہے۔ He came to attack the army Statement of the arrested wounded intruder

آرمی پر حملہ کرنے آیا تھا گرفتار زخمی درانداز کا بیان

یہ بھی پڑھیں:

زخمی عسکریت پسند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان آرمی کے ایک افسر کی طرف سے 30 ہزار روپیہ دیے گئے تھے کہ ہندوستان میں جاکر حملہ کروں۔ captured intruder hired by Pak Col۔ جب میں نے ضلع راجوری کے نوشہرہ کی لائن آف کنٹرول لام سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ہندوستان آرمی کی طرف سے گولی چلای گی جس سے میں زخمی ہوگیا اور آرمی نے مجھے اپنی حراست میں لے لیا اور ایک ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر میرا علاج چل رہا ہے۔ اس نے کہا کہ جب سے میں ہندوستان آرمی کے قبضے میں ہوں وہ اچھی طرح سے میرا علاج کررہی ہے اور اچھا برتاؤ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ کے جھنگڑ سیکٹر میں 21 اگست 2022 کو صبح فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کی جانب دو تا تین دراندازوں کی نقل و حرکت دیکھی، ایک درانداز بھارتی پوسٹ کے قریب آیا، اور باڑ کو کاٹنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اسی وقت فوج نے گولی مارکر اسے زخمی کردیا۔ captured intruder hired by Pak Colپیچھے چھپے ہوئے دو درانداز گھنے جنگلات کی جانب فرار ہوگئے۔ زخمی پاکستانی درانداز کو گرفتار کیا گیا اور اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جوابھی بھی آرمی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ Army foils infiltration bid in JK

گرفتار کیے گئے درانداز نے اپنی شناخت تبارک حسین ظاہر کی ہے جو کہ سبزکوٹ گاؤں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ضلع کوٹلی کا رہائشی ہے۔ Army foils infiltration bid in JK

تبارک حسین نے بتایا کہ انہیں پاکستان انٹیلی جنس ایجنسی کے کرنل یونس چودھری نے بھیجا تھا جس نے انہیں 30,000 پاکستانی روپے ادا کیے تھے۔ تبارک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے دوسرے دراندازوں کے ساتھ مل کر بھارتی فارورڈ پوسٹوں کے دو/تین دنوں سے ریکی کی تھی جس کا مقصد انہیں مناسب وقت پر نشانہ بنانا تھا۔ Army foils infiltration bid in JK

ABOUT THE AUTHOR

...view details