اردو

urdu

By

Published : Dec 24, 2021, 10:45 AM IST

ETV Bharat / city

Body Builder Priya Singh on Girls Marriage Age: شادی کی عمر میں توسیع کے فیصلے کا استقبال

مرکزی حکومت کی جانب سے شادی کی عمر 21 برس کرنے کے فیصلے کا راجستھان کی خواتین کی جانب سے استقبال کیا جارہا ہے۔

Body Builder Priya Singh on Girls Marriage Age
شادی کی عمر میں توسیع کے فیصلے کا استقبال

شادی کی عمر 18 برس سے 21 برس کرنے کے فیصلے کو لے کر راجستھان کی پہلی خاتون باڈی بلڈر کے نام سے مشہور پریا سنگھ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جس قانون میں ترمیم کرکے 21 برس لڑکیوں کی عمر کی جارہی ہے یہ ایک بہترین فیصلہ ہے، ہم اس فیصلے کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے یہ فیصلہ اچھا تو بہت ہے لیکن جب لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سال کی ہو جاتی ہے تو لڑکی کے اہل خانہ کو بس یہی خیال رہتا ہے کہ کب لڑکی کی شادی کر دی جائے، ایسے میں جو فیصلہ حکومت لینے جا رہی ہے وہ بہترین فیصلہ ہے۔ لیکن اس فیصلے کے بعد کہیں نہ کہیں خواتین پر ہونے والے جرم میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے یہ مطالبہ کروں گی کہ جس طرح سے وہ شادی کو لے کر ایک بڑی تبدیلی کر رہی ہے، اسی طرح سے خواتین کی حفاظت کے لیے بھی بہترین بندوبست کرے۔

شادی کی عمر میں توسیع کے فیصلے کا استقبال

یہ بھی پڑھیں:




مسلم خواتین بھی کر چکی ہیں استقبال

واضح رہے کہ حکومت کے اس فیصلے کا مسلم خواتین کی جانب سے پہلے ہی استقبال کیا جا چکا ہے.Woman Welcome Girls Marriage Age. مسلم خواتین کا بھی کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لڑکیوں کو پڑھائی کا زیادہ وقت مل سکے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details