وی وی سرینواس راو صدرنشین ٹی ایس پولیس رکروٹمنٹ بورڈ اب تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کے انچارج ڈائرکٹر ہوں گے۔
تلنگانہ: سینیئر آئی پی ایس افسر کا تبادلہ - وی وی سرینواس راو
ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈمی وی کے سنگھ کی جانب سے وزارت داخلہ کو مکتوب کی شکل میں استعفی بھیجنے کے چند دن بعد تلنگانہ حکومت نے ان کا تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ان سے خواہش کی ہے کہ وہ دفتر ڈی جی پی کو رپورٹ کریں۔

مسٹر سنگھ نے حال ہی میں استعفی پیش کرتے ہوئے حکومت سے ان کی سبکدوشی کے وقت سے پہلے سبکدوش کرنے کی خواہش کی تھی۔21 مئی کو سنگھ نے تلنگانہ کے چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کو ترقی دینے کی خواہش کی تھی۔ اس مکتوب کی نقل وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو بھی بھیجی گئی تھی۔
اس مکتوب میں انہوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ ان کو ڈی جی پی مقرر کیا جائے کیونکہ وہ اس کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اس مکتوب میں انہوں نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ قواعد کے مطابق اس اہم عہدہ کے لئے اہل ہیں کیونکہ وہ سینئر آئی پی ایس افسر ہیں اور وہ 33برس خدمات کا تجربہ رکھتے ہیں۔