اردو

urdu

By

Published : Oct 7, 2021, 5:54 PM IST

ETV Bharat / city

حیدرآباد: بارش سے متاثرہ علاقوں کا رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کا دورہ

رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نے میونسپل چیئرمین عبداللہ صادق کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ روپے کی لاگت سے پانی کی نکاسی کا کام کیا جائے گا۔

بارش سے متاثرہ علاقوں کا رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کا دورہ
بارش سے متاثرہ علاقوں کا رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کا دورہ

حیدرآباد کے مضافاتی علاقے عثمان نگر، جل پلی، شاہین نگر، نبیل کالونی گرامر کالونی، میں چالیس ہزار مکان اب بھی بارش کے پانی کی زد میں ہیں۔

عثمان نگر میں پچھلے سال طوفانی بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں کافی نقصان پہنچا تھا اور ابھی تک پانی کی مکمل نکاسی نہیں ہوسکی ہے۔

قائد مقننہ اکبر الدین اویسی رہنما ایم آئی ایم نے ریاستی اسمبلی میں عثمان نگر اور دیگر علاقوں کے سلسلہ میں جو پانی سے متاثر ہیں اس مسئلے پر کل بحث کی تھی۔

رکن پارلیمنٹ نجیت ریڈی نے میونسپل چیئرمین عبداللہ صادق کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ روپے کی لاگت سے پانی کی نکاسی کا کام کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ طوفانی بارش کے سبب پچھلے سال نبیل کالونی عثمان نگر ودیگر علاقوں میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا اور 20 لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details