اردو

urdu

By

Published : Jul 1, 2020, 8:48 PM IST

ETV Bharat / city

دہلی یونیورسٹی کا نیا کلینڈر جاری ،31جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات

دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے سابق ممبر پروفیسر ہنس راج نے بتایا ہے کہ ایم ایچ آر ڈی کے بھیجے ہوئے سرکلر میں اس دوران تعلیم سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور تعلیمی اداروں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

New Delhi University calendar released, summer vacation till July 31
New Delhi University calendar released, summer vacation till July 31

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی سے وابستہ کالجوں میں تعلیم دینے والے 5 ہزار ایڈہاک اساتذہ کی بدھ کے روز آن لائن جوائنگ ہونی تھی کہ اسی اثنا میں ایم ایچ آر ڈی کے سکریٹری امت کھرے نے تمام مرکزی یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں، کالجوں کو 31 جولائی تک بند رہنے کے لیے سرکلر جاری کر دئے۔ انہوں نے ایڈہاک اساتذہ کی خدمات میں بھی 31 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

دہلی یونیورسٹی نے بھی اپنی گرمیوں کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھا دی ہیں۔ دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے سابق ممبر پروفیسر ہنس راج نے بتایا ہے کہ ایم ایچ آر ڈی کے بھیجے ہوئے سرکلر میں اس دوران تعلیم سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور تعلیمی اداروں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مسٹر کھرے نے لکھا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپل، ہیڈ، ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایم ایچ آر ڈی کو مطلع کریں کہ وہ حکومت کی ہدایت نامہ پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹیوں، انسٹیٹیوٹ، کالجوں کو بھیجے گئے سرکلر میں لکھا ہے کہ اس صورتحال میں اساتذہ کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ اسٹاف، ایڈہاک اساتذہ، معاہدہ اساتذہ، عملہ وغیرہ کی خدمات میں بھی 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایڈہاک اساتذہ کی بحالی خدمات 31 جولائی تک جاری رہیں گی اور جو کنٹریکٹ پر ہیں انہیں بھی 31 جولائی تک جاری رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details