اردو

urdu

نوئیڈا: ہریانہ میں کسانوں کے خلاف کاروائی کی مذمت

By

Published : Aug 31, 2021, 8:11 PM IST

احتجاج کررہے کسانوں پر ہریانہ پولیس کی جانب سے کی گئی لاٹھی چارج میں ایک کسان سشیل کی موت ہوگئی جس کے خلاف آج نوئیڈا میں احتجاج کیا گیا۔

نوئیڈا: ہریانہ میں کسانوں کے خلاف کاروائی کی مذمت
نوئیڈا: ہریانہ میں کسانوں کے خلاف کاروائی کی مذمت

ہریانہ پولیس کی جانب سے کی گئی لاٹھی چارج میں کسان کی ہلاکت کے خلاف نوئیڈا میں آج کسان ایکتا سنگھ نے کینڈل مارچ نکالا اور سشیل کو خراج پیش کیا۔ سنگھ نے لاٹھی چارج کے ذمہ دار ایس ڈی ایم اور دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کاروئی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

کینڈل مارچ کے دوران کسان ایکتا سنگھ نے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔ تنظیم کے قومی سرپرست چودھری بالی سنگھ نے ڈیوٹی پر تعینات مجسٹریٹ کی جانب سے کی گئی کاروائی کی مذمت کی اور کہا کہ ریاست کی بی جے پی-جے جے پی حکومت، احتجاج کے دوران کسان کی موت کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: نئی اڑان کی جانب سے ویکسینیشن اور آگاہی مہم

اس موقع پر مہانگر صدر کمل یادو نے کہا کہ کسان کسی بھی قیمت پر اپنی زراعت کو بچانے کی جنگ نہیں ہاریں گے۔ کسان پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کسان اپنی زمین کو بچانے کے لیے پرامن طور پر تحریک چلارہے ہیں اور حکومت کسانوں سے زبردستی زمین چھین کر سرمایہ داروں کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ اس موقع پر پپو پردھان، دھرم پال یادو، راجندر چوہان، للت آوانا، ارجن پرجاپتی، راجیش امباواٹا، امیت اوانہ، اشوک شرما، اتل یادو، میانک سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details