اردو

urdu

دہلی: بی جے پی کا الیکشن کمیشن کو میمورنڈم

By

Published : Jan 29, 2020, 7:27 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:36 AM IST

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے ایک میمورنڈم میں، عام آدمی پارٹی نے دہلی میں امت شاہ کی انتخابی مہم پر 48 گھنٹے پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔ عاپ نے شاہ اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں پر بھی الزام لگایا کہ وہ لوگ شبیہ خراب کرنے کے لئے جھوٹے، من گھڑت ویڈیو پوسٹ کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

AAP writes to EC, urges ban on Amit Shah from campaigning in Delhi polls
دہلی: بی جے پی کے الیکشن کمیشن کو میمورنڈم

قومی دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نطر عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک تحریر کے ذریعے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو دہلی میں 48 گھنٹے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔

عاپ نے اس تحریر کے ذریعے وزیر داخلہ اور پارٹی کے اراکین پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی تشہیری مہم کے ذریعے دہلی کے سرکاری اسکولز، طلبا و اساتذہ کے تعلق سے غلط بیانیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر داخلہ نے ایک ریلی سے خطاب میں دہلی سرکاری اسکولز و طلبا کے تعلق سے مبینہ طور پر کچھ جملے کہے تھے جس کے بعد اروند کیجریوال نے اس بابت ان کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا تھا کہ' وزیر داخلہ مجھے اور پارٹی کو گالی دینی ہے دیں مجھے برا نہیں لگے گا۔ لیکن سرکاری اسکولز کے طلبا و اساتذہ اور ان کے والدین کو کچھ نہ کہیں ان بچوں کے والدین اور اساتذہ نے بہت محنت کی ہیں۔

عاپ کی جانب سے دیے گئے تحریر میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ' پچھلے پانچ برسوں میں عاپ حکومت نے دہلی کے نظام تعلیم میں جو انقلابی تبدیلیاں کی ہیں اسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے'۔

مرکزی حکومت کا جو دعوہ کیا ہے کہ 'عام آدمی پارٹی حکومت نے دہلی کے سرکاری اسکولز کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔' اس کے جواب میں اروند کجریوال نے شاہ کو اپنے ساتھ دہلی کے سرکاری اسکولوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

لیکن وزیر داخلہ اور پارٹی کے رکن پارلیامان نے ان کی باتوں کو ماننے کے بجائے الٹے ٹوئٹر اور دیگر سو شل سائٹس پر ان کے حکومت کے خلاف پروپگنڈے کئے۔

مزید پڑھیں: مظاہرین کیلئے ’’بک کارنر‘‘ کی شروعات

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ' امیت شاہ کی ہدایت پر بی جے پی کے دیگر ممبر پارلیامان گوتم گمبھیر، پرویش ورما، ہنس راج ہنس نے دہلی کے سرکاری اسکولز کی غلط تصویر دہلی عوام کے سامنے رکھنے کے لئے جھوٹی اور من گھڑت ویڈیوز بنائیں'۔

عاپ نے الیکشن کمیشن سے گزارش کریں گے کہ وہ امیت شاہ اور مذکورہ بی جے پی ممبران پارلیامان کو ان ویڈیوز کو ٹویٹر سے ہٹانے کی ہدایت کریں۔

دہلی پولیس جھوٹے من گھڑت ویڈیو پوسٹ کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details