اردو

urdu

By

Published : Sep 2, 2020, 7:26 PM IST

ETV Bharat / city

دربھنگہ: انصاف منچ کارکنان نے آئی جی دفتر کے سامنے احتجاج کیا

دربھنگہ میں 'انصاف منچ' کے درجنوں کارکنان نے ضلع پریشد رکن جمال اطہر رومی کی ہلاکت کے قصور وار ڈاکٹروں پر کاروائی اور منی گاچھی تحصیل کے راگھوپور مغربی پنچایت کے مکھیا کے شوہر ریاض الدین قتل کے معاملے کے سازش کرنے والوں پر کاروائی اور پنچایت سمیتی ممبر کے قتل معاملے میں قصور واروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

protest March at IG office
انصاف منچ کے کارکنان نے آئی جی دفتر کے سامنے احتجاج کیا

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں 'انصاف منچ' کے درجنوں کارکنان نے لہیریا سرائے واقع متھلا علاقے کے آئی جی اجیتابھ کمار کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

انصاف منچ کارکنان نے آئی جی دفتر کے سامنے احتجاج کیا

احتجاجیوں نے ضلع پریشد رکن جمال اطہر رومی کی ہلاکت کے قصور وار ڈاکٹروں پر کاروائی اور منی گاچھی تحصیل کے راگھوپور مغربی پنچایت کے مکھیا کے شوہر ریاض الدین قتل کے معاملے کے سازش کرنے والوں پر کاروائی اور پنچایت سمیتی ممبر کے قتل معاملے میں قصور واروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انصاف منچ کارکنان نے آئی جی دفتر کے سامنے احتجاج کیا

دربھنگہ پولیس نے احتجاج کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیا تھا۔ اس احتجاج کی قیادت کر رہے انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ' ہم لوگوں کے احتجاج کو پولیس نے آئی جی دفتر سے کچھ دوری پر روک دیا وہیں آئی جی نے ہمارے ٹیم کے کارکنان سے مذکورہ مسائل پر مذاکرات کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' بہت جلد سارے معاملے میں جانچ کر کاروائی کی جائے گی، واضح رہے کہ دربھنگہ کے کیوٹی اسمبلی حلقہ کے بردی پور ہلاک شدہ ضلع پریشد رکن جمال اطہر رومی کی دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے دوران گذشتہ 19 جولائی کو موت ہوگئی تھی'۔

مزید پڑھیں:

بہار: جیتن رام مانجھی این ڈی اے میں شامل ہوں گے؟


جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزامات لگایا ہے اس معاملے کے تعلق سے اہل خانہ کے ساتھ ڈاکٹر اور دیگر افراد کے مابین دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں مارپیٹ بھی ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details