اردو

urdu

By

Published : May 28, 2021, 8:38 PM IST

ETV Bharat / city

دربھنگہ: زرعی قوانین کے چھہ ماہ پورے ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا

ضلع دربھنگہ میں انصاف منچ و سی پی آئی ایم ایل بھاکپا مالے و دیگر جماعتوں کے کارکنان نے زرعی قوانین کے خلاف چل رہے احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا۔

Black Day celebrated on completion of six months of agricultural laws
دربھنگہ: زرعی قوانین کے چھہ ماہ پورے ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا

دربھنگہ کے جالے تحصیل کے نمرولی گاؤں میں انصاف منچ کے ریاستی نائب صد نیاز احمد و صدر تحصیل کے نینا گھاٹ میں پپو خان کی قیادت میں درجنوں کارکنان کے ساتھ کووڈ 19 کے گائڈ لاین پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر ان لوگوں نے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اور سیاہ جھنڈے، سیاہ کپڑے بھی پہن رکھے تھے۔

زرعی قوانین کے چھہ ماہ پورے ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا

اس موقع پر انصاف منچ کے لیڈر نیاز احمد نے کہا کہ اڈانی۔امبانی کی حکومت کو کسانوں کے جان مال کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اس کورونا وباء کے وقت میں حکومت کو پہل کر کے کسانوں کے تحریک کو ختم کرانا چاہیے تھا لیکن حکومت کو ملک کے کسانوں اور عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ اس لئے تو ملک کے عوام کو ویکسین دینے سے پہلے 90 فیصد ویکسین بیرونی ممالک کو بیچ دیا گیا۔

زرعی قوانین کے چھہ ماہ پورے ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا

آج ملک کے عوام پریشان ہیں لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ سینکڑوں کسانوں کے شہادت اور دمن کو جھیلنے کے ساتھ تحریک کا جاری رہنا ایک نئی عبارت لکھے جانے کی جانب اشارہ ہے۔

زرعی قوانین کے چھہ ماہ پورے ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details