اردو

urdu

By

Published : Oct 31, 2019, 4:32 PM IST

ETV Bharat / city

این آئی اے کی تمل ناڈو میں چھاپے

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دولت اسلامیہ سے متاثر ممنوعہ گروپ کی جانچ کے سلسلے میں جمعرات کے روز تمل ناڈو کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

این آئی اے کی تمل ناڈو میں چھاپے

ایجنسی کے مطابق یہ شدت پسند گروپ بھارت میں مبینہ طور پر سخت گیر قوانین نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ گروہ منصوبہ بند طریقے سے ملک کے کئی مقامات پر حملے کرنے کی سازش کررہا تھا'۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی کارروائی آج صبح کویمبٹور ضلع کے دو مقامات، ناگپٹنم ضلع لے ناگور، تھوتھوکنڈی ضلع کے کیال پٹنم اور شیوگنگا ضلع کے الاین کنڈ میں شروع ہوئی۔

یہ کارروائی انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ ’انصاراللہ‘ سے متعلق تمل ناڈو سے گرفتار کچھ لوگوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ لوگوں کے گھروں میں ہوئی ہے۔

این آئی اے نے ناگور میں چھاپہ مارنے کے بعد محمد اجمل نام کے ایک شخص کو پوچھ گچھ کےلئے حراست میں لیا ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم جاری تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details