مدھیہ پردیش کے رتلام میں آج ایک مکان کی چھت گرنے سے کمرے میں سو رہے ایک ہی خاندان کے دو بچوں اور ان کی ماں کی موت ہوگئی جبکہ شوہر سنگین طور سے زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ وہ اصل میں جھبوا ضلع کے رہنے والے ہیں اور پیشے سے ڈرائیور موہن (38) اپنی اہلیہ (35) اور بیٹے راجویر(دس) اور بیٹی یاشیکا (چھ) کے ساتھ اس مکان میں کرائے پر رہتا تھا۔