اردو

urdu

بھاگلپور: مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟

By

Published : Apr 18, 2020, 10:19 AM IST

ریاست بہار کے بھاگلپورکے حبیب نگر کے رحمت نگر کالونی علاقے کے لوگوں کا الزام ہے مسلمان محلہ ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ راشن تقسیم کرنے میں بھید بھاؤ کیا جا رہا ہے۔

Breaking News

مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ راشن آگیا ہے لیکن ڈیلر کا کہنا ہے کہ پہلے وہ غیر مسلموں میں تقسیم کریں گے اس کے بعد مسلمانوں میں تقسیم کریں گے۔ اس کی تصدیق کے لیے ہمارے نمائندہ نے متعلقہ ڈیلر کو فون لگایا اور پایا کہ ان لوگوں کی شکایت درست ہے۔

م مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟

مقامی لوگوں کے مطابق شہر تو چھوڑیے دیہی علاقے کے غیر مسلم برادری کے ذہنوں میں یہ بات گھر کر گئی ہے کہ کورونا بیماری مسلمانوں کی وجہ سے پھیلتی ہے اس لیے مسلمانوں کو قریب نہیں آنے دینا ہے۔ سماج کا دانشور طبقہ مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے نفرت انگیز رجحان کو ایک مہذب سماج کےلیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہیں۔ کیونکہ اس طرح کی سماجی آلودگی ہماری گنگا جمنی تہذیب کے منافی ہے۔

مسلمانوں کا ماننا ہے کہ بھارتی میڈیا کے ایک بڑے طبقہ نے ملک میں کورونا کے لیے جس طرح تبلیغی جماعت کے خلاف بیان بازی کی اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی اس نے معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف فضا میں نفرت گھول دی ہے اور نفرت کا یہ وائرس زمینی سطح پر گاؤں گاؤں تک پھیل گیا ہے۔ اور نفرت کا یہ وائرس کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details