اردو

urdu

By

Published : Nov 2, 2019, 9:10 PM IST

ETV Bharat / city

ٹائیگرشراف کے پروگرام میں ہنگامہ

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شراف کے نجی پروگرام میں ہائڈل پاور ڈسٹری بیوشن کے وجیلنس سی او جگدیش پٹانی کی شرکت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

ٹائیگرشراف کے پروگرام میں دشا پٹنی کے والد کی شرکت پر تنازعہ

وردی میں ٹائیگر شراف کے پروگرام میں شرکت اور ہجوم کو ڈھکیلنے کے معاملہ میں بریلی زون کے اے ڈی جی نے جگدیش پاٹنی سے جواب طلب کیا ہے۔

ٹائیگرشراف کے پروگرام میں دشا پٹنی کے والد کی شرکت پر تنازعہ

واضح رہے کہ ایک جم کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرنے کےلیے ٹائیگر شراف بریلی آئے تھے جہاں ان کے شائقین کا ہجوم تھا۔ پروگرام کی سیکوریٹی کےلیے پولیس عہدیداروں کو متعین کیا گیا تھا لیکن محکمہ برقی کے ویجیلنس سی او جگدیش پٹنی نے وردی زیب تن کئے نجی افتتاحی پروگرام میں نہ صرف شرکت کی بلکہ انہوں نے یہاں سیکوریٹی عہدیدار کی طرح ہجوم کو ڈھکیل رہے تھے۔

ٹائیگرشراف کے پروگرام میں دشا پٹنی کے والد کی شرکت پر تنازعہ

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا تاہم محکمہ پولیس نے اس سے اس سلسلہ میں جواب طلب کیا ہے۔

جگدیش پٹنی نے کسی اعلیٰ عہدیدار کی اجازت کے بغیر اس نجی پروگرام میں شرکت کرنے پر ان سے جواب طلب کیا گیا اور بریلی زون کے اے ڈی جی دفتر نے اس معاملے میں جانچ کا حکم دیا ہے۔

دراصل جگدیش پاٹنی، بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی کے والد ہیں اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹائگر شراف اور دِشا پاٹنی گہرے دوستی ہیں۔

پروگرام میں ٹائگر شراف نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دِشا کے والد بھی اس پروگرام میں شریک ہیں اور وہ میری سیکوریٹی پر مامور ہیں۔

بائٹ 01 اور 02۔۔ ٹائگر شراف، بالی وُڈ اداکار

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details