اردو

urdu

بریلی: کورونا انفیکشن کے پیش نظر وکلاء کا تعاون

By

Published : Jul 9, 2020, 4:32 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب سبھی لوگ مختلف پریشانیوں سے دوچار ہیں، ایسے میں کیا ملازم کیا مالک یہاں تک کہ سرکاری وکلاء بھی اس وبا کے خوف سے روزانہ تاریخ پر آنے والے مدعی اور مدعا الیہ سے ملاقات نہیں کر رہے ہیں۔

بریلی: کورونا انفیکشن کے پیش نظر وکلاء کا تعاون
بریلی: کورونا انفیکشن کے پیش نظر وکلاء کا تعاون

ان حالات کے پیش نظر ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں کانگریس پارٹی کی سینیئر رہنما و سابق میئر سوپریا ایرن اور اُن کے شوہر سابق رُکن پارلیمان پروین سنگھ ایرن نے بار سے منسلک تمام وکلا کو سینی ٹائزر، ماسک، داستانے اور تمام دیگر ضروری سامان خریدنے کے لیئے دو لاکھ روپیہ کا چیک دیا ہے۔ جس سے وکلا کو کورونا انفیکشن سے محفوظ رکھا جا سکے۔

بریلی: کورونا انفیکشن کے پیش نظر وکلاء کا تعاون

سابق ممبر پارلیمان پروین سنگھ ایرن اور سابق میئر سوپریا ایرن نے بار ایسوسی ایشن کے صدر گھن شیام شرما اور سکریٹری امر بھارتی کو دو لاکھ کا چیک دیا۔

بریلی: کورونا انفیکشن کے پیش نظر وکلاء کا تعاون

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر آشوتوش اگروال سے خاص بات چیت


سوپریا ایرن نے بار صدر سے یہ کہتے ہوئے چیک قبول کرنے کی درخواست کی کہ کووڈ 19 سے وکالت بھی متاثر ہے۔ اگرچہ بار ایسوسی ایشن کا ہر ممبر خود اعتمادی اور خود کفیل ہے اور وہ جمہوریت کے ایک ستون کی حیثیت سے عدالتی عمل کے انعقاد میں اہم کردار ادا کررہا ہے، لیکن ہماری طرف سے ایک چھوٹا سا تعاون قبول کرنے میں ہماری خوشی ہوگی۔ نیز اس لئے کہ کچھ وکلا بڑھتی عمر یا کسی اور وجہ سے مالی پریشانیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details