وائیلو سنگھپورہ ٹنل کام میں تیزی لانے کی ڈی سی کی ہدایت
اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران قومی شاہراہ 244 کی وائیلو سنگھپورہ ٹنل پر جاری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔
این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹنل کے 10 کلومیٹر کے قریب روڈ کے لئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے، اس کے علاوہ وائیلو سے ڈونی پاوہ تک جانے والی سڑک پر بھی مرمت کا کام جاری ہے۔
ڈی سی نے وائیلو سے ٹنل تک اراضی کی فوری توثیق اور سروے پر زور دیا جائے تاکہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے کام میں تیزی لانے کے لئے، لینڈ ٹائیٹل ویریفکیشن، پولیوشن کنٹرول کلیئرنس ، این او سی و دیگر ضروری دستاویزی لوازمات جاری کرنے کی ہدایت دی۔
این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ڈی سی نے سب ضلع مجسٹریٹ کوکرناگ کو ہدایت دی کہ وہ سروے کے لئے محکمہ مال سے وابستہ ایک ٹیم تشکیل دیں۔