اردو

urdu

علیگڑھ میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری

By

Published : Jan 31, 2020, 1:06 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:50 PM IST

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف خواتین کے احتجاج میں جہاں شاہین باغ کا نام سرفہرست ہے وہیں علیگڑھ کی خواتین نے بھی شاہین باغ کی طرز پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

protest-against-caa-like-shaheen-bagh-in-aligarh
علیگڑھ میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری

ریاست اترپردیس کے ضلع علی گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں شاہین باغ کی طرز پر علیگڑھ کی خواتین نے بھی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ہے۔

علیگڑھ میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری

گزشتہ روز سے عید گاہ کے سامنے شاہ جمال اور اطراف کے علاقوں کی خواتین کافی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پرامن طریقے سے احتجاج کر رہی خواتین کا پولیس کی کارروائی پر سنگین الزام ہے کہ انہوں نے خواتین پر احتجاج ختم کرنے کا دباؤ بنایا۔

احتجاج کر رہی خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو واپس نہیں لیتی ہم لوگ بھی اسی طرح اپنا احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

احتجاج میں شامل ایک خاتون نے کہا ہم نے گزشتہ روز سے ہی یہاں پر احتجاج کر رہے ہیں، علی گڑھ پولیس ہمارے اوپر دباؤ بناتی ہے ہم کو یہاں سے ہٹانے کی کوشش کرتی ہے پہلے بھی یونیورسٹی کی ایک لڑکی کو حراست میں لے لیا تھا اور ہم سے کہا گیا کہ یہ احتجاج ختم کروگے تبھی ہم چھوڑیں گے۔







Last Updated : Feb 28, 2020, 2:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details