اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بزرگان دین کی تعلیمات عام لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت'

حضرت سید صولت حسین چشتی رحمہ اللہ اجمیر شریف کے مطابق دنیا میں امن لانے کے لیے خواجہ معین الدین حسن چشتی کی تعلیمات کو دنیا کے سامنے لانا وقت کی ضرورت ہے۔

خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ
خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ

By

Published : Sep 30, 2020, 4:57 PM IST

مولانا خواجہ سید شاہ غیاث الدین معینی چشتی سجادہ نشین سابق دیوان جی حضرت سید صولت حسین چشتی رحمہ اللہ اجمیر شریف نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا خواجہ معین الدین حسن سجزی چشتی خواجہ غریب النوازؒ کی تصانیف، تعلیمات، کرامات و حالات امن وامان کے پیغام کو دنیا کے سامنے لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تب ہی دنیا میں چین و سکون اور امن وامان کی فضاء ہموار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے دورہ کے موقع پر امت مسلمہ پر زور دی اکہ وہ حضرت خواجہ صاحب رحمہ اللہ کی انفرادی مثالی خدمات و تعلیمات کو عام کریں، حضرت خواجہ صاحب کے مشن امن وامان بھائی چارہ اور پیام محبت کو دیگر ابنائے وطن کے سامنے رکھیں تاکہ عوام الناس تک حضرت غریب النواز رحمہ اللہ کی شخصیت خدمات تعلیمات کی صحیح شبیہ اور صحیح پیام پہنچ سکے۔

مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے حضرات مہمانان کرام کا تعارف کروایا، مولانا خواجہ سید شاہ غیاث الدین معینی چشتی نے بزرگان دین کے آستانوں پر حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد انہدام میں ملوث تمام 32 ملزمین بری


اس موقع پر پیرزادہ سیدنجم الدین چشتی، سیدمصباح الدین چشتی، سیدغوث پیرکلیمی، الحاج سیدشاہ امین الدین قادری، شاہ محمد غوث پاشاہ اتم شرفی قادری سجادہ نشین و متولی حضرت برہنہ بادشاہ رحمہ اللہ، محمد عبدالرفیع ذکی، ڈاکٹر محمد غیاث پاشاہ شرفی قادری، حافظ محمدوارث پاشاہ قادری شرفی، شیخ عبدالصبور زبیدی، سید محبوب حسین پاشاہ اشرفی، قاضی محمد سعادت علی جنیدی سعداللہ، صوفی محمد عبدالعزیز، محمد صنور، جناب محمد ابراہیم غوثی شرفی، سید وجہیہ الدین قادری، جناب محمدعارف چشتی، جناب محمدرفیق چشتی، جناب عبدالستارخان، ماسٹر محمد معین مازن انصاری و دیگر موجود تھے۔ جناب محمد عبدالغفور نیازی قوال، ہمنواوؤں نے عربی، فارسی اور اردو کلام ساز پر پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details