اردو

urdu

احمد آباد بلدیہ میں ایم آئی ایم کو دفتر فراہم کرنے کی تیاری

By

Published : Feb 25, 2021, 7:48 PM IST

گجرات میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے پہلی بار حصہ لیا اور مجلس کے 21 امیدواروں میں سے 7 امیدواروں کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کارکنان نے میونسپل کارپوریشن سے دفتر کا مطالبہ کیا
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کارکنان نے میونسپل کارپوریشن سے دفتر کا مطالبہ کیا

گجرات میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایم آئی ایمنے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم آئی ایم کے ان 7 کاؤنسلرز نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں بھی اپنی جگہ بنانے کے لیے ایک آفس کا مطالبہ کیا تھا۔ پارٹی کے مطالبہ پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں پہلی بار اے ایم آئی ایم کے کاؤنسلرز کے لیے آفس تعمیر کی جارہی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کارکنان نے میونسپل کارپوریشن سے دفتر کا مطالبہ کیا
اس تعلق سے جمال پور میں ایم آئی ایم کے کاؤنسلر مشتاق کھادی والا نے کہا کہ' جس طرح ہمیں عوام نے کامیابی سے ہمکنار کر کے ر کارپوریشن میں بھیجا ہے، اسی طرح ہم کارپوریشن میں بیٹھنے کے لیے الگ سے ایک آفس چاہتے ہیں۔ مجلس کے تمام 7 کاؤنسلرز اسی آفس میں بیٹھیں گے اور اپنا کام کریں گے۔مزید پڑھیں:اسدالدین اویسی کی ریلی منسوخ، ٹی ایم سی پر دہرا رویہ اپنانے الزام


اس تعلق سے احمد آباد میونسپل کے سیکریٹری ارون پنڈیا نے کہا کہ' گجرات کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایم آئی ایم کے 7 امیدواروں کو کامیابی ملی ہے، اس لیے اب ان کے کارپوریشن میں بیٹھنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں موجود کانگریس کے آفس کو چھوٹا کر کے اسی میں ایک حصہ میں ایم آئی ایم کی آفس تعمیر کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details