ممبئی: عالمی بازار میں گراوٹ کے درمیان مقامی سطح پر ٹیلی کام، آٹو، میٹلز اور رئیلٹی سمیت 16 گروپوں میں فروخت کی وجہ سے دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں آج کمی درج کی گئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 103.90 پوائنٹس یا 0.17 فیصد گر کر 61702.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 35.15 پوائنٹس یا 0.19 فیصد گر کر 18385.30 پوائنٹس پر آگیا۔ اس مدت کے دوران بی ایس ای مڈ کیپ 0.27 فیصد گر کر 25,843.13 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.02 فیصد گر کر 29,596.46 پوائنٹس پر آگیا۔ Sensex ends 103 pts lower and Nifty 50 below 18,400
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3657 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1850 فروخت ہوئے 1672 خریدے گئے جبکہ 135 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 39 کمپنیاں سرخ رنگ میں رہیں جبکہ باقی 11 سبز نشان پر رہیں۔