اردو

urdu

امول کے اشتہار کے خلاف دائر شکایتں مسترد

By

Published : May 26, 2021, 10:20 PM IST

امول برانڈ کے تحت مصنوعات فروخت کرنے والی گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن لمیٹڈ (جی سی ایم ایم ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تین شکایات بیوٹی وڈا وتھ کروآلیٹی (بی ڈبلیو سی)، پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز (پی ای ٹی اے) اور شرن انڈیا نے دائر کی تھی۔

Soya milk is not milk: ASCI dismisses complaints against Amul ad
Soya milk is not milk: ASCI dismisses complaints against Amul ad

معرف ڈیری فرم امول نے کہا کہ بھارتیہ اشتہاری کونسل (ایے ایس آئی) نے کمپنی کے ایک اشتہار کے خلاف دائر تین درخواستوں کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سویا مشروبات پر مبنی مصنوعات دودھ نہیں ہیں۔

امول برانڈ کے تحت مصنوعات فروخت کرنے والی گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن لمیٹڈ (جی سی ایم ایم ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تین شکایات بیوٹی وڈا وتھ کروآلیٹی (بی ڈبلیو سی)، پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز (پی ای ٹی اے) اور شرن انڈیا نے دائر کی تھی۔

امول کی جانب سےی یہ اشتہار 24 مارچ کو جاری کیا گیا تھا، جس کے خلاف اے ایس سی آئی میں شکایات درج کی گئی تھیں۔

امول نے کہا کہ انہوں نے اشتہاروں کے ذریعہ دودھ کے بارے میں پھیلائے جارہے جھوٹے دعووں کو ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ 'سویا مشروبات پر مبنی ڈیری مصنوعات دودھ نہیں ہیں'۔

جی سی ایم ایم ایف نے ایک بیان میں کہا کہ' اے ایس سی آئی نے بیوٹی وڈا وتھ کروآلیٹی (بی ڈبلیو سی)، پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز(پی ای ٹی اے) اور شرن انڈیا کے ذریعہ دائر تینوں شکایات کو خارج کردیا ہے'۔

امول نے کہا کہ شکایت کرنے والوں نے الزام لگایا تھا کہ اشتہار میں دیے گئے دلائل جھوٹے ہیں۔'

شکایت کرنے والوں نے دعوی کیا کہ دودھ ایک مکمل کھانا نہیں، صحت کے لیے نقصان دہ اور دانے پر مبنی کھانے سے کم غذائیت کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ تھا کہ ڈیری فرم ان مویشیوں کے لیے اچھی نہیں جن کے ساتھ ظلم ہوتا ہو۔

اے ایس سی آئی نے ان شکایات پر فیصلہ دیتے ہوئے امول کے دلائل کو ہر لحاظ سے درست پایا اور کہا کہ دودھ کو غذائیت سے بھرپور ثابت کرنے کے لیے کافی سائنسی اعداد و شمار موجود ہیں اور کیلشیم، وٹامنز، کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین کا بھرپور ذریعہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details