اردو

urdu

By

Published : Sep 22, 2021, 9:52 PM IST

ETV Bharat / business

ہریانہ حکومت الیکٹرانک گاڑیاں خریدنے والوں کوسبسڈی دے گی

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹرنے آج 'ورلڈ کار فری ڈے' کے موقع پر یہاں سول سیکرٹریٹ میں ای گاڑیوں پر آگاہی نمائش کا افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہریانہ حکومت الیکٹرانک گاڑیاں خریدنے والوں کوسبسڈی دے گی۔

Haryana govt to give subsidy on purchase of e-vehicles: CM Khattar
ہریانہ حکومت الیکٹرانک گاڑیاں خریدنے والوں کوسبسڈی دے گی

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں ای گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت آغاز میں ای وہیکلز خریدنے والوں کو سبسڈی دے گی۔ حکومت نےمقررہ مدت سے پرانی گاڑیوں کو این سی آر ریجن میں بند کرنے کے لیے وہیکل اسکریپ پالیسی بھی بنائی ہے۔

وزیراعلیٰ آج 'ورلڈ کار فری ڈے' کے موقع پر یہاں سول سیکرٹریٹ میں ای گاڑیوں پر آگاہی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب میں ان سب باتوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے۔ لوگوں نے گاڑیوں کو اسٹیٹس سمبل سمجھ لیا ہے جس کی وجہ سے گھر اور دفتر قریب ہوتے ہوئے بھی ملازمین اور افسران گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے آج 22 ستمبر کو 'ورلڈ کار فری ڈے' کے موقع پر لوگوں کو کار پولین سسٹم اختیار کرنے یا قریبی جگہ کے لیے پیدل یا سائیکل سے جانے کے لیے عہد کرنے کی اپیل کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فضا میں آکسیجن کی وافر مقدار ہونا ضروری ہے لیکن آلودگی کی وجہ سے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ ریاست میں آکسیجن لگانےکو فرو غ دیا جارہا ہے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے تقریباً تین کروڑ پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ طلباء کو شجرکاری کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آلودگی کو کم کرنے کی سمت میں اقدامات کرتے ہوئے اب تک گروگرام میں سی این جی بسوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی تھی، لیکن اب وہاں بھی ای بسیں اور ای آٹو چلانے پر زور دیا جائے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details