اردو

urdu

مہاراشٹرا میں 'اَن لاک' کا عمل شروع

By

Published : Jun 3, 2021, 10:59 PM IST

کورونا وبا کی وجہ سے ملک کی معیشت پوری طرح تباہ ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سےکروڑوں لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گزشتہ برس آنے والی کورونا لہر کی وجہ سے مسلسل 7ماہ تک بھارت بھر میں کاروبار بند رہے۔ مہاراشٹر میں امسال دوسری لہر آنے کی وجہ سے 11؍اپریل سے ریاست میں سخت لاک ڈاون کااعلان کیا گیا اور وزیر اعلی نے’ ’ بریک دی چین‘‘ مہم شروع کرتے ہوئے عوام سے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

مہاراشٹرا میں 'اَن لاک' کا عمل شروع
مہاراشٹرا میں 'اَن لاک' کا عمل شروع

مہاراشٹر میں کورنا انفکشن کی وجہ سے ریاست بھر میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔ عوام کی جانب سے ’’ بریک دی چین ‘‘ مہم کے تحت حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی رہنمایانہ ہدایاتوں پر عمل کرتے ہوئے کورونا کی دوسری لہر کی زنجیر کو توڑنے میں کامیابی حاصل کی جارہی ہے۔ مہا وکاس آگھاڑی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ریاست میں 5 مرحلوں ان لاک کرنے کا اہم قدم اٹھایا ہے۔

ریاست کے کئی اضلاع میں کورونا اپنے شباب پر ہے تو وہیں 25 سے زائد اضلاع میں کورونا پر قابو پایا جاچکا ہے۔ موصولہ تازہ خبروں کے مطابق ریاستی حکومت نے آج اہم فیصلہ لیتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ریاست میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے امداد اور بحالی کے وزیر وجئے وڈیٹیوار نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جہاں پر کورونا مریضوں کی مثبت شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے، وہاں پر پوری طرح ان لاک کیاجارہا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ ریاست میں کل 4؍جون بروز جمعہ سے لا ک ڈاون کا خاتمہ 5 مراحل میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میںریاست کے ان 18؍اضلاع میں مکمل طور پر لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر کورونا مثبت ہونے کی شرح5فیصد یا اس سے کم ہے۔ان اضلاع میںریستوراں ، شاپنگ مالز ، دکانیں، جیموں ،باغات، سلیون(کٹنگ کی دکانیں)، تھیٹر، تفریح گاہیں اور عوامی مقامات دوبارہ کھولنے کے ساتھ شادیوں کی تقاریب میں200؍افراد کو شرکت کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔اسی کے ساتھ سرکاری و پرائیوٹ دفاتر میں پوری تعداد کے ساتھ دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔اسی کے ساتھ باغات ، سیلون( کٹینگ دوکانیں) ، تھیٹر ، تفریح گاہیں جاری رکھنے کی اجازت رہے گی۔ پہلے مرحلے میں تھانہ ، اورنگ آباد ، لاتور ، ناندیڑ ، جالنہ ، پربھنی ، بلڈھانہ ، ناسک ، جلگاؤں ،دھولیہ ، ناگپور ، بھنڈارا ، گڈچرولی ، چندر پور ، گوندیا، وردھا ، واشم اور ایوت محل جیسے اضلاع سے لاک ڈاون مکمل طور پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میںعروس البلاد ممبئی،ممبئی مضافات ، احمد نگر ، امراوتی ، ہنگولی اور نندوربار میں لاک ڈاؤن اٹھایا جائے گامگر ان اضلاع میں دفعہ144 کا نفاذ رہے گا۔ تیسرے مرحلے میںآکولہ ،بیڑ ، کولہا پور ، عثمان آباد ، پالگھر ، رتناگری ، سانگلی ، ستارا ، سندھودرگ اورشولا پور وغیرہ شامل ہیں جبکہ چوتھے مرحلے میں پونہ اور رائے گڑھ ان دو اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔ متذکرہ تمام اضلاع میں کورنا کے اثرات5؍فیصد یا اس سے کم ہے اسی لئے ان علاقوں میں مکمل طور پر لاک ڈاون کو ختم کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ریاستی وزیرنے کہا کہ ممبئی چونکہ دوسرے مرحلے کے ان لاک ہوگا اس لئے یہاں پرعام لوگوں کو لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کے تعلق سے بروزجمعہ کواس کے لئے ایک جائزاتی میٹنگ لی جائے گی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ لوکل ٹرینوں میں پہلے مرحلے سے ہی عام لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے یا نہ دی جائے اگر میٹنگ میں طے کیا جاتاہے کہ عام لوگوں کے لئے لوکل ٹرین جاری کر دی جائے تو اس میں سخت پابندیوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details