اردو

urdu

ووٹنگ کے تعلق سے ممبئی کا رجحاں اچھا نہیں رہا ہے

By

Published : Apr 27, 2019, 9:21 AM IST

ممئی کے لوگ گرمائی تعطیل کا بہانہ بناکر ہر بار انتخابات سے دور رہتے تھے، کیا اس بار رحجان میں تبدیلی آئے گی؟

کیا ممبئی میں پولنگ فیصد میں ہوگا اضافہ؟

29 اپریل کو ممبئی میں لوک سبھا انتخابات کےلئے ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ یکم مئی کو مہاراشٹرا ڈے ہے، اگر اس میں دو دن ملادیں تو 5 دن پر مشتمل ایک لمبا ویک اینڈ بن جائے گا جبکہ یکم مئی سے اسکولوں کی تعطیلات کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔ اس تناظر میں شہر میں ہمیشہ کی طرح ووٹنگ فیصد میں کمی کا امکان ہے۔

وہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن اس بار ووٹنگ فیصد کو بڑھانے کےلیے کوشاں ہے۔ کمیشن نے شہر کے ایئرپورٹس، ریلوے و بس اسٹیشنوں کے علاوہ دیگر مقامات پر تشہیر کرتے ہوئے عوام کو پولنگ میں حصہ لینے کی ترغیب دے رہا ہے۔ اس سلسلہ میں سفر خدمات مہیا کرنے والی مشہور کمپنی تھامس کک بھی ’گھر جاؤ، ووٹ کرو‘ کے عنوان سے تشہیری مہم چلا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details