رمضان کا آخری عشرہ جاری ہے۔ اس مہینے کے آخری جمعہ 7 مئی کو جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی جائے گی جس سے متعلق اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے لوگوں سے دس پوائنٹ کی ایڈوائزری پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن ہر مسلمان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کریں اور ملک بھر سے بے روزگاری کے خاتمے کی دعا کریں۔
اسلامک سینٹر آف انڈیا نے جاری کی ایڈوائزری :
پانچ لوگ مسجد میں الوداع کی نماز ادا کریں
گھر میں چار افراد ہونے پر نماز پڑھیں
چار سے کم ہونے پر گھر پر ظہر کی نماز ادا کریں