منڈیا ضلع پریشد کے صدر ناگارتنا سوامی کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے مکانات پر تلاشی جاری ہے۔
تازہ چھاپہ ماری میں منڈیا ضلع پریشد کے صدر اور جے ڈی ایس رہنما ناگارتنا سوامی کے علاوہ ایک اور پارٹی ممبر کے گھر پر ایک ہی وقت میں چھاپے مارے گیے۔
منڈیا لوک سبھا حلقہ سے کرناٹک وزیراعلیٰ کمارا سوامی کے بیٹے نیکھل گوڑا مقابلہ کر رہے ہیں۔
قبل ازیں کمار سوامی نے الزام لگایا تھا کہ مرکز کے اشارے پر محکمہ انکم ٹیکس ان کی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کاروائیاں کررہی ہیں۔ اس سلسلہ میں جے ڈی ایس، کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔