اردو

urdu

منشیات کے خاتمے کے لیے قومی ڈرگ پالیسی کا مطالبہ

By

Published : Jun 2, 2019, 11:32 PM IST

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مرکز سے منشیات کے مسئلے سے نجات پانے کے لیے قومی پالیسی تیار کرنے کی گزارش کی ہے۔

منشیات کے خاتمے کے لیے قومی ڈرگ پالیسی کا مطالبہ

کیپٹن سنگھ نے وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر کہا کہ 'وہ وزارت داخلہ، سماجی انصاف، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارتوں کو اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے سلجھانے کی صلاح دیں۔ نشے کا مسئلہ پنجاب ہی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، اس لیے قومی پالیسی تیار کرنے کے لیے وزیراعظم خود اس میں دخل دیں۔'

انہوں نے پنجاب کی پاکستان کے ساتھ متصل 553 کلومیٹر کی سرحد اور ملک کی سکیورٹی کے لحاظ سے نارکو دہشت گردی سے پیدا ہونے والے سکیورٹی کے مسئلے کا ذکر کیا جو پنجاب کے تناظر میں تشویشناک ہے۔

کیپٹن سنگھ نے کہا کہ 'نشہ آج ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے جس کی ذاتی اور سماجی سطح پر بڑی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں میں منشیات کی اسمگلنگ بڑھنے سے ملک میں حالات خطرناک ہو گئے ہیں۔ مرکزی سماجی انصاف کی وزارت کی جانب سے ایمزکے نیشنل ڈرگ ڈپینڈس ٹریٹمنٹ سینٹر کے تعاون سے فروری 2019 کو جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں منشیات نے قدم جمالیے ہیں جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ پالیسی کی ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details