اردو

urdu

ڈانس کرتے نظر آئے مرکزی وزیر کِرن رجیجو

By

Published : Sep 30, 2021, 6:53 PM IST

مرکزی وزیر قانون کِرن رجیجو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ رجیجو نے اروناچل پردیش میں ایک تقریب کی ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جسے وزیر اعظم نے بھی ری ٹویٹ کرتے کہا کہ ہمارے وزیر قانون کافی مہذب ڈانسر ہیں۔

کرن رجیجو ڈانس ویڈیو
کرن رجیجو ڈانس ویڈیو

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو اروناچل پردیش دورے پر ہیں اس دوران انہوں وویکانند کیندر ودیالیہ پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے خوبصورت کازلنگ گاؤں کا دورہ کیا اور اس دوران وہاں کے روایتی ڈانس کرتے نظر آئے۔

کرن رجیجو ڈانس ویڈیو

تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے کاجلنگ گاؤں کے مقامی لوگ جنہیں میجی بھی کہا جاتا ہے نے اپنے روایتی گیت اور رقص سے کرن رجیجو کا استقبال کیا۔

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا کہ 'خوبصورت کاجلنگ گاؤں میں وویکانند کیندر ودیالیہ پروجیکٹ کے کام کا جائزہ لینے کے دوران۔ جب بھی ان کے گاؤں میں مہمان آتے ہیں تو یہاں کے لوگ اسی طرح کے خوشی مناتے ہیں۔ اصل لوک گیت اور رقص اروناچل پردیش کی ہر برادری کا جوہر ہیں۔

اس ویڈیو میں کرن رجیجو سفید قمیض، ٹراؤزر، جیکٹ اور جوتے پہنے رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ رجیجو کے ساتھ ایک خاتون بھی روایتی لباس میں رقص کرتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ ڈھول کی آواز کے درمیان مرکزی وزیر لوگوں کے ایک چھوٹے سے گروہ کے درمیان روایتی لوک گیت پر رقص کرتے نظر آتے ہیں۔ وہاں کھڑے لوگ بھی باری باری رقص کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

  • وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ڈانس کی تعریف کی

کرن رجیجو کے اس ویڈیو کی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تعریف کی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ مییں لکھا کہ 'ہمارے وزیر قانون کرن رجیجو اچھے ڈانسر ہیں۔ اروناچل پردیش کی ثقافت دیکھ کر اچھا لگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details